ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حلب میں امدادی قافلے پر حملے کی تفتیش اقوام متحدہ کرے گی

حلب میں امدادی قافلے پر حملے کی تفتیش اقوام متحدہ کرے گی

Sat, 01 Oct 2016 17:01:57    S.O. News Service

واشنگٹن،یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اعلان کیا ہے کہ شامی شہر حلب میں گزشتہ ہفتے ایک امدادی قافلے پر ہونے والے حملے کی تفتیش کے لیے ایک انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ حلب میں جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے عام شہریوں کی مدد کے لیے عالمی ادارے کے ٹرکوں پر بمباری کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 19ستمبر کو پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری روس پر عائد کی جاتی ہے، تاہم ماسکو حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔ بان کی مون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا ایک داخلی بورڈ اس واقعے سے متعلق حقائق جمع کرے گا، جب کہ یہ رپورٹ بان کی مون کو پیش کی جائے گی۔ اقوام متحدہ خبردار کر چکی ہے کہ امدادی قافلوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آئیں گے۔


Share: